ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گجرات میں صحافی کے قتل کے معاملے میں 3افراد گرفتار

گجرات میں صحافی کے قتل کے معاملے میں 3افراد گرفتار

Wed, 24 Aug 2016 19:25:26    S.O. News Service

احمد آباد، 24؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گجرات کے جوناگڑھ ضلع میں ایک اخبار کے دفتر میں ایک صحافی کے قتل کے معاملے میں پولیس نے آج تین افرادکوگرفتارکرلیا ہے ۔پولیس کی تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پیسے کے تنازعہ کی وجہ سے قتل کی اس واردات کوانجام دیاگیا۔راج کوٹ سے شائع ہونے والے گجراتی روزنامہ ’جے ہند سانجھ سماچار‘کے 53 سالہ بیوروچیف کشور دوے کو پیر کی رات جونا گڑھ کے ونجاری چوک علاقے میں واقع اخبار کے دفتر میں دھاردار ہتھیاروں سے قتل کر دیا گیا تھا ۔جونا گڑھ بی ڈویژن کے پولیس انسپکٹر ایم ایم مکوانا نے بتایا کہ اس معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ جانچ سے پتہ چلا ہے کہ دوے ملزمان کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے کاروبار میں گزشتہ تقریبا پانچ سالوں سے پارٹنر تھا ۔رقم کی ادائیگی کو لے کر ہوئے تنازعہ کی وجہ سے ان کا قتل ہوا ۔گرفتار افراد کی شناخت فیروز قسام بھائی ہالا ، سنجے رام راٹھور اور عارف عالم سید کے طور پر ہوئی ہے۔مکوانا نے بتایاکہ انہوں نے منی بس خریدی تھی اور ادائیگی ودے کو کرنی تھی لیکن ادائیگی نہ کر پانے پردوے کوقتل کردیا گیا ۔اس معاملے کی گتھی سلجھانے کے لیے مقامی پولیس، مقامی کرائم برانچ اور اسپیشل مہم گروپ کی الگ الگ ٹیمیں بنائی گئی تھیں ۔ان ٹیموں نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی بھی مدد لی جس میں قاتل موٹر سائیکل پر بیٹھ کر دوے کے دفترآتے نظر آ رہے ہیں۔


Share: